اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور باوجود کوشش کہ کم نہیں ہورہا تو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ15فروری2017)اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور باوجود کوشش کہ کم نہیں ہورہا تو آئیے آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس سے آپ 12کلو تک وزن کم کرسکتے ہیں.یہ طریقہ ادویات کا استعمال نہیں بلکہ آپ کے کچن میں موجود ایک قدرتی چیز زیرہ ہے.

ایران کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے سب سے زیادہ ضروری میٹابولزم کا تیز ہونا ہے اور کچھ کھانے اس طرح کے ہیں جن سے میٹابولزم تیز ہوجاتاہے.ماہرین نے 44موٹی خواتین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا اور تین ماہ تک انہیں غذائیت والے کھانے کاکہا گیا اور ساتھ یہ نصیحت کی کہ وہ500حراروں سے زیادہ دن میں نہیں کھائیں گی.پہلے گروہ نے اپنے کھانے میں 140گرام دہی کے ساتھ 3گرام پیسا ہوا زیرہ استعمال کیا جبکہ دوسرے گروہ نے اتنے ہی مقدار کی دہی بغیر زیرے کے استعمال کی.تین ماہ بعد دیکھا گیا کہ جس گروہ نے دہی میں زیرہ استعمال کیا تھا ان کا وزن14پاﺅنڈ (6کلو) تک وزن کم ہوگیا.ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرے میں یہ قدرتی صلاحیت موجود ہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے وزن کم ہونے لگتا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top