جسم کے مختلف حصوں کوصاف رکھنا ایک اچھی عادت ہے

17

نیویارک(قدرت روزنامہ11-جنوری-2017)جسم کے مختلف حصوں کوصاف رکھنا ایک اچھی عادت ہے لیکن اگر آپ اپنے کان کو کسی تیلی یا کاٹن بڈسے صاف کرتے ہیں تو اس عادت کو ابھی چھوڑ دیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی سننے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے. امریکن اکیڈیمی آف Otolaryngologyمیں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کان میں کوئی بیرونی چیزجیسے کاٹن بڈ داخل کرنے سے اس میں اس کی کینال متاثر ہونے کے ساتھ اس میں پس پڑتی ہے جس کی وجہ سے سننے کے مسائل بڑھتے ہیں.

مزیدبرآں کان کو ان طریقوں سے صاف کرنے سے کان کی ہڈی کے متاثر ہونے اور اس کی وجہ سے پیچیدہ مسائل پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے.اس معمولی حرکت سے آپ کے کان میں خارش ہونے کے ساتھ گھنٹیوں کی آوازیں،قوت سماعت میں کمی اور اس طرح کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے.تحقیق کار ڈاکٹر سیٹ شوارٹز کا کہنا ہے کہ لوگ کان میں موجود ویکس کو تیلی یا کاٹن بڈسے صاف کرکے یہ سمجھتے ہیںکہ اس طرح ان کا کان صاف ہوجائے گا لیکن حقیقت میں ان کی اس عادت کی وجہ سے سماعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے. ”ویکس پوری طرح کان سے نکلنے کی بجائے کاٹن بڈ کی وجہ سے اندر چلی جاتی ہے اور مسائل کا آغاز ہوجاتا ہے.“ اس کا کہنا ہے کہ ہمارا جسم کان میں ویکس پیدا کرتا رہتا ہے جو کہ ایک نارمل عمل ہے لہذا اسے بلاوجہ نہیں نکالنا چاہیے. ”اگر ویکس نکالنا ہوتو کوئی کان کے قطرے (سوڈیم بائی کاربونیٹ) استعمال کرنے چاہیے اور انتظار کرنا چاہیے کہ یہ ویکس خود باہر نکل جائے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top