دانت جب سڑ جاتے ہیں تو ان میں خلاءپیدا ہو جاتا ہے جسے ہم لوگ عارضی طور پر ڈاکٹر سے بھروا لیتے ہیں، مگر

31

نیویارک(قدرت روزنامہ11جنوری2017)دانت جب سڑ جاتے ہیں تو ان میں خلاءپیدا ہو جاتا ہے جسے ہم لوگ عارضی طور پر ڈاکٹر سے بھروا لیتے ہیں، مگر اب ڈاکٹروں نے ایک ایسی دوا بتا دی ہے جو اس خلاءکو مستقل طور پربھر کر ہمارے دانتوں کو پھر سے نیا کر سکتی ہے.میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی تجویز کردہ یہ دوا ”Tideglusib“جو ’فتورِ عقل‘ (Alzheimer)اور دیگر کئی طرح کے ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کو دی جاتی ہے.

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ دوا ذہنی عارضے کی درستگی کے ساتھ ساتھ دانتوں کی کھوڑوں کو قدرتی طور پر بھرنے اور دانت کو دوبارہ مکمل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے.

 کنگز کالج لندن کے ماہرین کی تحقیق کے اس دوا سے دانت کی کھوڑ کے اندر دانت کی ہڈی ازخود دوبارہ اگنے لگتی ہے اور دانت مکمل بھر جاتا ہے. اس کے برعکس جب ہم ڈاکٹروں سے عارضی طور پر اپنی کھوڑیں بھرواتے ہیں تو نہ صرف کچھ عرصہ بعد ہی کھوڑوں میں ڈالا گیا مواد باہر نکل جاتا ہے بلکہ اس سے دانت کو مزید نقصان بھی پہنچتا ہے.تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر پاﺅل شارپ کا کہنا تھا کہ ”ہماری اس تحقیق میں دانتوں کی کھوڑوں کا قدرتی علاج دریافت ہوا ہے جس کے بعد کبھی مریضوں کو دوبارہ کھوڑیں بھروانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی. اس تحقیق کے بعد یہ دوا ڈینٹل کلینکس کے لیے آئیڈیل قرار پا سکتی ہے.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top