سر میں درد ہونا عام بات بن گئی ہے۔ یہ اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگ اب سردرد کو اہمیت نہیں دیتے اور سردرد کی دوا کھاکر سوجاتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ11جنوری2017)سر میں درد ہونا عام بات بن گئی ہے. یہ اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگ اب سردرد کو اہمیت نہیں دیتے اور سردرد کی دوا کھاکر سوجاتے ہیں.

سر میں درد ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں. بعض لوگ صبح کیفین نہ پیئں تو سارا دن ان کے سرمیں درد رہتا ہے یا کبھی کچھ کھانے کے باعث سردرد شروع ہوجاتا ہے اور کبھی ماحولیاتی حالات کی وجہ سے سر میں درد ہونے لگتا ہے.

سر درد میں اکثر لوگوں کو یہ کیفیت ہوتی ہے کہ وہ دوا  کھاکر  اندھیرے کمرے میں لیٹ جائیں اور کوئی ان کو تنگ نہیں کرے.

سرمیں درد کن صورتوں میں ہوتا ہے آئیے جانتے ہیں.

٭ کیفین

1

کیفین سر درد کو دور کرنے کےلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے. اس کی مدد سے سردرد فوری ختم ہوجاتا ہے. اگر آپ کیفین کے عادی ہیں اور کسی دن وہ ترک ہوجائےتو اس سے بھی سر میں درد ہوجاتا ہے. وہ افراد جو چائے یا کافی ناشتے میں ضرور پیتے ہیں اورکسی دن دیر ہونے کی سبب وہ چائے نہیں پی پاتے تو اس سے ان کے سرمیں درد ہونے لگتا ہے.

٭ فکرمندی

[caption id="attachment_57297" align="alignnone" width="300"]Portrait of young businesswoman having headache pains چھوٹی باتوں میں بھی فکر مند ہوجانے والے افراد کو سر درد کی شکایت ہوجاتی ہے. مسلسل فکرمند رہنے کی وجہ سے انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے.[/caption]

٭موسم گرما

3

زیادہ گرم موسم میں سر درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے. تیز گرمیوں میں دھوپ میں جانے سے گریز کرنا چاہیئے اور ضرورت کے تحت باہر جانا چاہیئے.

٭بھوک

4

اگر بہت دیر تک بھوکا رہا جائے تو اس سے ہمارا گلوکوز لیول کم ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے سر میں درد ہونے لگتا ہے. اس کےلئے ضروری ہے کہ دن بھر کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں تاکہ سر میں درد کی تکلیف سے بچا جاسکے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top