دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم ہو جائیگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ11فروری2017)وزن بڑھنے سے ہرفرد پریشان رہتا ہے پھیلاجسم کئی بیماریوں کا باعث بنتاہے .وزن کی زیادتی کی وجہ سے آدمی لوگو ں میں مزاح کا ذریعہ بن جاتا ہے اور ہزار کوششوں کے باوجود اس میں کمی نہ ہونے پر ذہنی پریشانی اور احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کو اب بہت ساری اور مشکل ورزش کرنے کی ضرورت

نہیں.

جاپانی ماہرین نے وزن کم کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم ہو جائیگا.امریکی خاتون ماہر نے بھی اپنے تجربات سے حاصلشدہ نتیجوں کے بارے میں بتاتے ہوئیکہا کہ سیب کے سرکے سے استحالہ (میٹابولزم) کو تبدیل کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے. خاتون ماہرکامزید کہناتھاکہسیب کا سرکہ خون میں شوگرکی مقدار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، پاستہ اور پیزا کھانے والے افرادکا شوگر بڑھ سکتا ہے اگر یہ افراد سیب کا سرکہ استعمال کریں توسیب میں موجود ایسیٹک ایسڈ اس کیفیت کو قابو کرسکتا ہے . سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اسکی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے ، حلق کو متاثر کرسکتا ہے.خاتون ماہر کا کہنا تھا کہ 2 چمچے سیب کا سرکہ 8 اونس پانی میں ملاکر پیا جائے اور اگر سرکے کے ساتھ سبز سلاد بھی کھاسکیں تو اس کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top