ادرک ایک ایسی سبزی ہے جو پوری دنیا میں استعمال کی جاتی ہے،یہ نہ صرف کھانا پکانے میں پسندکیا جاتاہے بلکہ اسے ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے

لندن(قدرت روزنامہ09جنوری2017) ادرک ایک ایسی سبزی ہے جو پوری دنیا میں استعمال کی جاتی ہے،یہ نہ صرف کھانا پکانے میں پسندکیا جاتاہے بلکہ اسے ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے.آئیے آپ کو ادرک کے فوائد اور اس سے مختلف چیزوں کی تیاری کے بارے میں بتاتے ہیں.

ادرک والی چائے ایک چمچ پیسا ہوادرک لیں اور اسے دو کپ پانی میں دس منٹ تک ابالیں،اب اسے کپ میں ڈالنے کے بعد چند قطرے شہدڈالیں.اس چائے کو پینے سے آپ سردیوں میں ہونے والی کھانسی اورزکام سے محفوظ رہیں گے.
 1
پاﺅں کے لئے ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا ادرک ڈالیں اور پانی ٹھنڈا ہونے پر اپنے پاﺅں سے میں بھگوکرآدھا گھنٹہ بیٹھیں. یہ ٹوٹکا دن میں دو بار کرنے سے آپ کاجسم گرم رہے گا اور کھانسی،زکام، فلو اوربلغم سے نجات ملے گی.
 2
جسم کی درد کے لئے اپنی خصوصیات کی وجہ سے ادرک کے استعمال سے آپ کے جسم کودردوں سے نجات ملے گی. ایک بڑے چمچ ادرک کو پانی میں ڈال کر 10منٹ تک ابالیں اور نیم گرم ہونے پر لیموں اور شہد کے قطرے ڈال کر یہ چائے پینے سے جسم سے دردوں کو نجات ملے گی.
 3
معدے کے درد کے لئے اگر آپ کو پیٹ میں درد رہتاہے اور معدے کے امراض کی وجہ سے پریشان ہیں تو روزانہ ایک گرام تازہ ادرک کھائیں.اس کی وجہ سے معدے کی درد کے ساتھ پیٹ میں سے گیس بھی خارج ہوگی. ادرک کاٹ کر اسے مزے سے اچھی طرح چباکر کھائیں اور جیسے جیسے یہ معدے میں جائے گا آپ کے پیٹ کی درد ٹھیک ہوگی.
 4
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top