اگر آپ کی بغلوں میں کسی بھی وجہ سے خراشیں آجائیں اور ٹھیک نہ ہوں تو پریشان نہ ہوں بلکہ ذیل میں بتائے ہوئے قدرتی طریقوں پر عمل کرکے اپنی زندگی آسان بنالیں

نیویارک(قدرت روزنامہ09فروری2017)اگر آپ کی بغلوں میں کسی بھی وجہ سے خراشیں آجائیں اور ٹھیک نہ ہوں تو پریشان نہ ہوں بلکہ ذیل میں بتائے ہوئے قدرتی طریقوں پر عمل کرکے اپنی زندگی آسان بنالیں. ایلوویرا یہ قدرتی پودا انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لئے نہایت مفید پایاگیا ہے اور اگر اسے جلد کی خراشوں پر لگایا جائے تو آپ کو کافی فائدہ ہوگا.

آپ چاہیں تو کوار گندل کے پتے یا اس کارس لگاسکتے ہیں،اسے خراشوں پر لگاکر چند منٹ انتظار کریںتاکہ یہ اپنا کام کرسکے.

 لیموں اس میں شامل وٹامن سی کی وجہ سے بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں اور اس کا رس بغل میں لگانے سے آپ کی بغلوں کی خراشیں ٹھیک ہوں گی.آپ کو چاہیے کہ جب بھی اپنی بغل کے بال صاف کریں تو اس کے بعد لیموں یا اس کارس لگالیں. بیکنگ سوڈا اسے تھوڑے سے پانی میں ملاکر پیسٹ کو بغل میں لگانے سے خراشیں ٹھیک ہوجائیں گی.اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیسٹ نہ لگایاجائے تو پاﺅڈر بھی چھڑکاجاسکتا ہے. برف بغل میں تھوڑی سی برف رکھیں اور چند منٹ تک رہنے دیں. اس کی وجہ سے بغل کی خراش اور خارش دور ہوجائے گی.
 وٹامن ای یہ جلد کے لئے انتہائی مفیدہے اور مردہ جلد کو صاف کرکے نئی جلد پیدا کرتا ہے.وٹامن ای آئل کو اپنی بغل میں لگاکر تھوڑی دیر مساج کریں، کچھ دنوں میں آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا. ناریل کا تیل یہ بھی جلد کے لئے بہت مفید ہے.ناریل کے تیل اور بیکنگ سوڈا کو ملاکر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے بغل میں لگانے سے آپ کو کافی سکون ملے گا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top