اگر بیماری ،سگریٹ نوشی یا کسی اور وجہ سے سینے اور پھیپھڑوں میں بلغم بھر جائے تو اس سے صرف تین دن میں نجات ممکن ہے

لاہور(قدرت روزنامہ08جنوری2017)اگر بیماری ،سگریٹ نوشی یا کسی اور وجہ سے سینے اور پھیپھڑوں میں بلغم بھر جائے تو اس سے صرف تین دن میں نجات ممکن ہے.آئیے آپ کو طریقہ بتائیں جس کے ذریعے ایسا ممکن ہے.

*گریپ فروٹ کا جوس تقریباً تین سو ملی لیٹر پئیں.اگر یہ آپ کو کڑوا لگے تو اس میں پانی شامل کرلیں یا اس کی جگہ اناناس کا جوس بھی پیا جا سکتا ہے. ان جوسز میں انٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو سانس لینے میں آسانی پیدا کرتے ہیں. *دوپہر کے کھانے اور ناشتے کے درمیان گاجروں کا جوس پئیں کہ اس سے بلغم سے نجات ملے گی.

*رات کو سونے سے ’کرین بیریز‘ کا جوس پئیں جس سے آپ کے پھیپھڑے میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہو جائیں گے.اسی طرح بلیو بیریز کا استعمال بھی بہت مفید ہے. *روزانہ ہلکی پھلکی چہل قدمی ضرور کریں اور اس کے دوران لمبے لمبے سانس لیں تا کہ آپ کے پھیپھڑوں کو سکون ملے اور آپ کو اچھی سانس آئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top