دنیا میں مساج سے ملتے جلتے طریقہ علاج کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے

بیجنگ (قدرت روزنامہ08فروری2017) دنیا میں مساج سے ملتے جلتے طریقہ علاج کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے اور اس کی وجہ ہے اس طریقہ علاج کا موثر اور قابل بھروسہ ہونا . اس طرح چینی ماہرین نے ہاتھ کی انگلیوں کے کھچائو کو بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچائو کا ایک موثر نسخہ قرار دیا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ فرصت کے لمحات میں مختلف ذہنی امراض سے چھٹکارہ پانے کے اس طریقہ علاج کا دورانیہ صرف دو منٹ ہے. ماہرین کا ماننا ہے کہ تمام انگلیوں دماغ کے کچھ اہم اعضا سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں اس لیے انگوٹھا دبانے سے پریشان دماغ کو راحت ملے گی. اگر آپ خوف میں مبتلا ہیں تو انگوٹھے کو دو منٹ کےلئے دبائیں یا کھینچیں. اسی طرح آپ شدید غصے میں مبتلا ہیں تو درمیان والی انگلی کو دو منٹ کےلئے کھینچیں.اداسی سے نجات پانے کےلئے چوتھی انگلی کو دو منٹ کےلئے کھینچیں یا دبائیں اور سب سے چھوٹی انگلی کو دبانا کسی کٹھن یا مشقت طلب کام کوکرنے کےلئے بھی انسان کو متحرک کرتا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top