بادام ،اخروٹ،کاجو اور پستے بڑی آنت کے سرطان کے خطرات کو کم کرتے ہیں،امریکی ماہرین

لاس اینجلس (قدرت روزنامہ08فروری2017)امریکی ماہرین نے خشک میوہ جات کو بڑی آنت کے سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں معاون قرار دیاہی .امریکی یونیورسٹی آف میڈیسن کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق خشک میوہ جات جیسے بادام،اخروٹ،کاجو اور پستے کو معمول میں کھانے کے نہ صرف صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ یہ بڑی آنت کے سرطان کے خطرات کو بھی کم کرنے میں معاون ہیں اور سرطان کے خلیات کو افزائش سے روکتے ہیں، علاوہ ازیں یہ جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنا کر عارضہ قلب اور ذیابیطس سے بچاتے ہیں.

ماہرین روزانہ کی بنیاد پر ایک مٹھی خشک میوہ جات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہو سکے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top