خواتین کے ماں بننے کے لیے تمام تر وٹامنز اور منرلز سے بھرپور متوازن خوراک کی ضروری ہوتی ہے

لندن(قدرت روزنامہ07-جنوری-2017) خواتین کے ماں بننے کے لیے تمام تر وٹامنز اور منرلز سے بھرپور متوازن خوراک کی ضروری ہوتی ہے. ایسی خواتین جنہیں حاملہ ہونے میں مشکلات درپیش ہیں ان کے لیے برطانیہ کی معروف ماہر غذائیت سیلیا کوپر نے کچھ چیزیں تجویز کی ہیں جن سے انہیں ماں بننے مدد مل سکتی ہے.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سیلیا کوپر کا کہنا ہے کہ ”ماں بننے کی خواہش مند خواتین کو زنک، فولک ایسڈ، کیلشیم اور لازمی چکنائی کی حامل غذائیں کھانی چاہئیں. زنک اور فولک ایسڈ کے لیے بٹرنٹ سکواش ہومس (Butternut squash hummus)جبکہ لازمی چکنائی کے لیے مچھلی کا استعمال بہترین ہے. یہ چکنائی تولیدی افزائش کے لیے اکسیر ہے.“ رپورٹ کے مطابق سیلیا کوپر کا مزید کہنا تھا کہ ”خواتین کو کیلشیم کے لیے دہی استعمال کرنا چاہیے. قدرتی دہی سے حاصل ہونے والا کیلشیم خواتین کے حاملہ ہونے کے علاوہ بچے کی نشوونما کے لیے بھی بہترین چیز ہے.جو خواتین بھی ماں بننا چاہتی ہیں انہیں اپنی خوراک پر لازمی دھیان دینا چاہیے. اس کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک ناگزیر ہے.“..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top