اکثر نہاتے ہوئے یا پانی میں زیادہ دیر تک رہنے سے ہمارے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیاں سکڑ جاتی ہیں

لاہور (قدرت روزنامہ07جنوری2017) اکثر نہاتے ہوئے یا پانی میں زیادہ دیر تک رہنے سے ہمارے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیاں سکڑ جاتی ہیں اور ان پر جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں. عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اگر ہماری جلد پانی میں زیادہ دیر تک رہے تو پانی کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے اور اس کی وجہ سے ہماری جلد سوج جاتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے.

دراصل پانی میں زیادہ دیر تک رہنے سے ہماری انگلیوں پر نمودار ہونے والی جھریاں آٹو نومس نروس سسٹم (اے این ایس) کی وجہ سے ہوتی ہیں.

اگر ہماری انگلیاں زیادہ دیر تک پانی میں رہیں تو ان کا پلپ والیم کم ہو جاتا ہے اور جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں. آپ کو ان جھریوں سے فکرمند ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی موجودگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ کا اے این ایس سسٹم بالکل درست کام کر رہا ہے. اگر ہاتھوں کی انگلیوں پر جھریاں نمودار ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے ہاتھ میں چیزوں کو پکڑنے کی صلاحیت بھی اچھی ہے

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top