کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سال کے 365 دن مارکیٹ میں موجود رہتا ہے اور یہ واحد پھل ہے جو بچوں سمیت بڑے بھی شوق سے کھا لیتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ07فروری2017)کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سال کے 365 دن مارکیٹ میں موجود رہتا ہے اور یہ واحد پھل ہے جو بچوں سمیت بڑے بھی شوق سے کھا لیتے ہیں اور کوئی نخرے نہیں کرتے. کیلے مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں.

کیلوں میں وٹامنز فائبر اور قدرتی مٹھاس شامل ہوتی ہے جوکہ صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے. جب ہی ڈاکٹر کا بھی کہنا ہے کہ اگر آپ ایک کیلا روزانہ کھا لیں گے تو آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی. امریکا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا ہے. ہر سال امریکہ میں سیبوں اور اورنج سے زیادہ کاشت کیلے کیے جاتے ہیں. اکثر اوقات لوگ ایک ساتھ بہت سارے کیلے خرید لاتے ہیں. جس کے باعث وہ خراب ہونے لگتے ہیں اور لوگ یہ سمجھ کے ان کیلوں کو پھینک دیتے ہیں کہ یہ خراب ہوگئے ہیں. لیکن شاید آپ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ یہ برائون دھبے کینسر کو ختم کرنے میں بے حد مددگار ہوتے ہیں؟ اس کے علاوہ ان دھبوں سے برین ٹیومر ہونے کا خدشہ بھی ختم ہوجاتا ہے. اس کے ساتھ ساتھ برائون دھبے والے کیلوں سے نظام مدافعت بھی اچھا ہوتا ہے. :اس کے علاوہ بھی کیلوں کو کئی سارے فائدے ہیں جو کہ درج ذیل بیان کیے جارہی ہیں ٭ ہارٹ برن: کیلوں سے ہر قسم کی تیزابیت ختم ہوتی ہے اور اس سے ہر قسم کی تکلیف سے بھی نجات فوری مل جاتا ہے. ٭بلڈ پریشر: کیلے بلڈ پریشر کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں اور یہ دل کا دورہ پڑنے سے بھی محفوظ رکھتے ہیں. ٭انرجی: کیلوں سے بے پناہ انرجی بھی حاصل کی جاسکتی ہے. کیلے کاربوہائیڈریٹرز کے علاوہ وٹامنز اور منرلز بھی شامل ہوتے ہیں. جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں. ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top