آنکھوں کے سرخ ہونے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟

bloodshot

اسلام آباد (قدرت روزنامہ06فروری2017)کچھ لوگوں کی آنکھیں مسلسل سرخ رہتی ہیں جس کے باعث آنکھوں کی خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے.

آنکھوں کے سرخ ہوجانے کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں.

جیسے کہ جن لوگوں کی نیند پوری نہیں ہوتی، آنکھوں میں جلن یا مسلسل آنکھوں سے پانی آنا، یہ چیزیں بھی آنکھوں سرخ ہونے کا باعث بنتی ہیں.

ان کے علاوہ کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اور ان سے کیسے نجات حاصل کیا جاسکتی ہے، آئیے جانتے ہیں.

٭خشک آنکھیں

خشک آنکھوں کی وجہ سے وہ سرخ ہوجاتی ہیں. جب آنکھیں خشک ہوتی ہیں تو ان میں جلن اور خارش ہونے لگتی ہے. جس کے باعث وہ سرخ ہوجاتی ہیں. مسلسل کمپیوٹر استعمال کرنے سے آنکھوں میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے. اس کے لئے آپ آئی ڈراپس استعمال کرسکتے ہیں تاکہ آنکھوں میں سے خشکی ختم ہوجائے.

٭ الرجی

کئی لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ گھر میں پالتو جانور کی موجودگی سے بھی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں. جانوروں کے بال جھڑتے ہیں اور ان ہی کے سبب آنکھوں میں الرجی شروع ہوجاتی ہے. اس کے علاوہ کارپٹ کی دھول مٹی سے بھی آنکھوں میں الرجی ہوجاتی ہے. آنکھوں میں دن میں 3 یا 4 بار ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور الرجی دور کرنے کے لئے آئی ڈراپس استعمال کریں.

٭ مختلف دوائیں

کچھ افراد گھر میں ہی ہلکی پھلکی بیماری کا علاج مختلف دوائیں کھا کر کرلیتے ہیں. کچھ دواؤں کی وجہ سے آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے ان میں خارش ہونے لگتی ہے لہذا گھر میں خود سے کوئی بھی دوا کھانے سے گریز کریں.

٭ نیند کی کمی

اگر آپ 7 یا 8 گھنٹے سے کم نیند لے رہے ہیں تو اس کی وجہ سے بھی آنکھیں سرخ  ہوجاتی ہیں. کوشش کریں کہ نیند پورے 8 گھنٹوں کی لیں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آنکھوں کے لئے موئسچرائزنگ ڈراپس استعمال کریں.

٭ کانٹیکٹ لینس

کانٹیکٹ لینس سے بھی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور اگر کانٹیکٹ لینس کے ساتھ آنکھ میں کچھ چلا جائے تو اس سے بھی آنکھوں میں جلن اور سرخی آجاتی ہے. کانٹیکٹ لینس لگانے کے بعد آئی ڈراپس ڈال لیں اس سے آنکھوں میں جلن کم ہوجاتی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top