کافی کی خوشبو خواتین کے مزاج میں نرمی، سرور اور سخاوت کے جذبات پیدا کرتی ہے

لندن (قدرت روزنامہ06فروری2017) کسی حسین چہرے سے مسکراہٹ کا تحفہ مل جانا یا کچھ مزے کی باتیں ہوجانا اور حتیٰ کہ مزید رابطے کیلئے فون نمبر بھی مل جانا اگرچہ آسان نہیں لیکن ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق کافی کی خوشبو اس مشکل کو آسان بنانے میں جادوئی کردار ادا کرسکتی ہے. مشہور جریدے Time کے مطابق کافی کی خوشبو خواتین کے مزاج میں نرمی، سرور اور سخاوت کے جذبات پیدا کرتی ہے اور اس خوشبو کی موجودگی میں کسی حسینہ سے فون نمبر لینا کہیں آسان ہوجاتا ہے.

سائنسدانوں نے اس کی بنیادی وجہ کیفین کو قرار دیا ہے، جو خواتین کے مزاج میں حیرت انگیز خوشگوار تبدیلی پیدا کرتی ہے. جب کافی کے بیج بھونے جارہے ہوں یا بسکٹ Bake کئے جارہے ہوں تو ان دونوں چیزوں کی خوشبو کی موجودگی میں خواتین سے بات کرنا بہترین نتائج کا حامل ہوتا ہے.

 سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی دلکش خاتون سے فون نمبر لینے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکے تو اگلی دفعہ گرم گرم کافی کے کپ کے ساتھ مسکراتے ہوئے ان سے فون نمبر کا تقاضہ کردیجئے، خوشگوار ردعمل آپ کو حیران کرسکتا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top