مردانہ کمزوری کے علاج کے لئے دیسی ٹوٹکوں سے لے کر طب یونانی اور ایلوپیتھک ادویات تک بے شمار طریقہ ہائے علاج رائج ہیں

لندن (قدرت روزنامہ03فروري2017)مردانہ کمزوری کے علاج کے لئے دیسی ٹوٹکوں سے لے کر طب یونانی اور ایلوپیتھک ادویات تک بے شمار طریقہ ہائے علاج رائج ہیں لیکن پہلی بار یہ دلچسپ انکشاف بھی سامنے آ گیا ہے کہ چینی طریقہ علاج آکوپنکچر بھی مایوس مردوں کے لئے امید کی کرن بن سکتا ہے. ویب سائٹ مینز ہیلتھ (Men's Health) کی رپورٹ کے مطابق سائنسی جریدے سیکچوئل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سرعت انزال سے پریشان مردوں کے لئے آکوپنکچر کارگر علاج ثابت ہوسکتا ہے.

اس ضمن میں کی گئی دو تحقیقات کی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ مردوں کے جسم کے مخصوص حصے پر آکوپنکچر سوئیاں چبھو کر تھیراپی کی گئی تو وہ مسرت کے لمحات میں اوسطاً نصف منٹ اضافے کے قابل ہو گئے.

 انٹریشنل سوسائٹی فار سیکچوئل میڈیسن کے مطابق سرعت بنیادی یا ثانوی نوعیت کی ہو سکتی ہے. اگر یہ مسئلہ پہلے جنسی تجربے سے ہی چلا آرہا ہے تو اسے بنیادی سرعت کہا جاتا ہے، اور بعد میں یہ مسئلہ پیدا ہو جائے تو اسے ثانوی سرعت کہا جائے گا. آکو پنکچر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج دونوں صورتوں میں فائدہ مند ہے. تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس طریقہ علاج میں استعمال ہونے والی سوئیاں جسم کے اندر ایک مخصوص حیاتیاتی ردعمل پیدا کرسکتی ہیں. یہ حیاتیاتی ردعمل سکون آور ادویات SSRI جیسے اثرات کا حامل ہوتا ہے، اور مخصوص کمزوری کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top