نوکری ایک مشکل کام ہوتا ہے اوراگر یہ کسی ذہنی تناﺅ میں کرنی پڑے تو پھر انسان بیماریوں کا شکار ہونے لگتا ہے

4

مونٹریال(قدرت روزنامہ03فروري2017)نوکری ایک مشکل کام ہوتا ہے اوراگر یہ کسی ذہنی تناﺅ میں کرنی پڑے تو پھر انسان بیماریوں کا شکار ہونے لگتا ہے،حال ہی میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں بھی اس بات کی توثیق ہوئی ہے. تفصیلات کے مطابق اگر انسان لمبے عرصے تک ذہنی تناﺅ کے ماحول میں نوکری کرتا رہے تو وہ پانچ طرح کے کینسر کا شکار ہوسکتا ہے.

ماہرین صحت کا کہناہے کہ ذہنی تناﺅ کے ماحول میں کام کرنے سے صرف بلڈ پریشر ہی نہیں بڑھتا بلکہ اس کی وجہ سے کینسر ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے.تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر انسان15سال تک تناﺅ کے ماحول میں کام کرتا رہے تو وہ پھیپھڑوں، آنت، مقعد، معدے اور خون کے کینسر کا شکار ہوسکتا ہے. کینیڈا کی کیوبک یونیورسٹی میں سائنسدانوں نے نوکری کے دوران ذہنی تناﺅ اور کینسر کے درمیان تعلق پر تحقیق کی تویہ بات سامنے آئی کہ کام کا لوڈ، وقت کی کمی، نوکری کی عدم دستیابی، مالی حالات اور کسٹمرز کے ساتھ بات چیت اور ماحول کی وجہ سے انسان ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتا ہے.اس کے علاوہ خطرناک نوکری کے حالات، سپروائزر کا ناروا رویہ اور نوکری تک پہنچنے میں مشکلات کی وجہ سے بیماریوں کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے. ان تمام عوامل کی وجہ سے انسان مختلف طرح کے کینسروں کا شکا رہوسکتاہے. تحقیق میں ایسے مردوں کا مشاہدہ کیاگیا اور یہبات سامنے آئی کہ 15سال تک ذہنی تناﺅ کا شکار رہنے والوں میں کینسر کا امکان زیادہ تھا.ذہنی تناﺅ کا شکار لوگ سگریٹ نوشی، زیادہ کھانا اور شراب نوشی بھی شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کینسر کے امکانات مزیر بڑھ جاتے ہیں. تناﺅ والی نوکریوں میں آگ بجھانے والا عملہ،انڈسٹریل انجینئےر، پولیس اور ریلوے ملازمین شامل ہیں. تحقیق کار ڈاکٹر بلانک لاپیری کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر تک تناﺅ والا ماحول انسانی صحت کے لئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے اور ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ اس کی وجہ سے بلڈ پریشر ہوسکتا ہے لیکن موجودہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانچ طرح کے کینسر بھی اس سے لاحق ہوسکتے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top