مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچائومیں معاون ہے، امریکی ماہرین صحت

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ03فروري2017) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچائو کے لئے معاون ثابت ہوتا ہے.ٹفٹس یونیورسٹی میں کیے گئے ایک مطالعے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج اور دل کے دورے سے مکھن کا کوئی تعلق نہیں اور ان دونوں معاملات میں مکھن ’’بے ضرر‘‘ ہے جبکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ میں مکھن کو مددگار ہی پایا گیا ہے.

مطالعے میں شریک مصنف کے مطابق ان کے نتائج سے یہی سامنے آیا کہ ہمیں مکھن سے بلا وجہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں. اور نہ ہی اسے غیر ضروری طور پر اچھا بنا کر پیش کنا چاہئے. مکھن کو معمول کی غذا میں شامل رکھنے سے انسانی صحت پر کوئی مفتی اثر مرتب نہیں ہوتے اور اس کے استعمال میں اعتدا کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top