پروٹین کی زیادتی کی چند خاموش علامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)پروٹین ہماری صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. اس کا ڈائٹ میں شامل ہونا لازم و ملزوم ہے.

لیکن پروٹین کا زیادہ مقدار میں کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے.

اگر آپ زیادہ مقدار میں پروٹین کھانے لگتے ہیں تو اس کی علامات آپ کے جسم میں  نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں.

پروٹین زیادہ کھانے کی چند خاموش علامات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں.

٭ مزاج میں بدلاؤ

زیادہ مقدار میں پروٹین کھانے سے آپ کے مزاج میں اتار چڑھاؤ آنے لگتا ہے. آپ ہر وقت چڑچڑے پن کا شکار رہتے ہیں اور اسی وجہ سے آپ کی سب سے لڑائی ہوتی رہتی ہے.

٭ سستی

Fatigue

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد  جو سستی ہوتی ہے اس کا ہر کوئی شکار ہوتا ہے. اس سستی سے چھٹکارہ پانے کےلئے لوگ چائے کا کافی کا سہارا لیتے ہیں. دراصل وہ سستی زیادہ پروٹین کھانے کے باعث ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں اور آپ پر نیند غالب آنے لگتی ہے.

٭ بھوک کا لگنا، غصہ آنا

اکثر بھوک کے دوران لوگوں کو شدید غصہ آتا ہے اور کھانا نہ ملنے تک وہ غصے میں رہتے ہیں. یہ کیفیت بھی پروٹین زیادہ کھانے کے باعث ہوتی ہے.

٭ وزن بڑھنا

جس کھانے میں زیادہ پروٹین شامل ہوتا ہے اس سے پیٹ جلدی بھر جاتا ہے اور کم کھانا کھانے کی وجہ سے آپ کو جلدی بھوک لگ جاتی ہے. اس طرح بار بار کھانا کھانے سے آپ کا وزن بڑھنے لگتا ہے.

٭ پیٹ میں درد

کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد محسوس ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ نے کھانا میں پروٹین زیادہ کھایا ہے.

٭ زیادہ پیاس لگنا

مسلسل پانی کی طلب محسوس ہونا بھی پروٹین زیادہ کھانے کی علامات میں شامل ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top