چین نے حیرت انگیز طور پر ایسا سمارٹ فون تیار کیا

02

بیجنگ(قدرت روزنامہ31-دسمبر-2016) چین نے حیرت انگیز طور پر ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جو صرف ایک مرتبہ چارج کئے جانے کے بعد ایک ہفتہ تک چل سکے گا . میڈیا رپورٹس کے مطابق گیونی کا (M2017) نامی اسمارٹ فون اس وقت دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والی ڈیوائس ہے.

اس فون کے ساتھ 7000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ آج کل بیشتر فونز دو ہزار سے تین ہزار ایم اے ایچ سے زیادہ بیٹری نہیں رکھتے، بلکہ اس چینی موبائل کی بیٹری بیشتر ٹیبلیٹس کی بیٹری سے بھی زیادہ طاقتور ہے. کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون سے لگاتار 32 گھنٹے تک بات اور 26 گھنٹے تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جبکہ عام استعمال کی صورت میں یہ فون ایک ہفتے تک بھی چل سکتا ہے.اس فون میں اسنیپ ڈراگون 653 پراسیسر اور چھ جی بی ریم بھی موجود ہیں.یہ درحقیقت ایک لگڑری فون ہے جو فی الحال چین تک ہی محدود ہے مگر ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے، جس کی ابتداء قریبی پڑوسی ممالک سے ہو سکتی ہے.اس کی اسکرین ایج ٹو ایچ ٹیکنالوجی کی حامل ہے..اس فون کی قیمت بھی ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ روپے) کے لگ بھگ ہے مگر بیٹری کی طاقت کو دیکھتے ہوئے مناسب لگتی ہے.‎..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top