اسمارٹ فون کے صارفین اکثر ڈیوائس میں مناسب جگہ (اسٹوریج) نہ ہونے پر نالاں نظر آتے ہیں

(قدرت روزنامہ30-دسمبر-2016)اسمارٹ فون کے صارفین اکثر ڈیوائس میں مناسب جگہ (اسٹوریج) نہ ہونے پر نالاں نظر آتے ہیں کیونکہ ہر صارف کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے موبائل میں زیادہ سے زیادہ تصاویر اور ایپلی کشن رکھے. اسمارٹ فون خصوصاً اینڈرائیڈ فونز کے ہر ماڈل میں اسٹوریج مختلف ہوتی ہے تاہم ان فونز میں ایسے آپشنز بھی دئیے جاتے ہیں جو ڈیٹا کے انتظام کو یا انہیں کلئیر کرتے ہیں تاہم ایسے بھی اینڈرائیڈ فون ہیں جن میں علیحدہ سے میموری کارڈ لگائے جاسکتے ہیں.

میموری کارڈ لگنے والے فونز میں تصاویر اور اپیلی کیشنز آسانی سے محفوظ ہوجاتی ہیں جبکہ بہت سارے ایسے فونز بھی ہیں جن میں میموری کارڈ لگانے کے لیے کوئی سلاڈ نہیں دی جاتی کیونکہ ان کی میموری بلٹن ہوتی ہے. موبائل میں جگہ (اسٹوریج) کے بہت سے طریقے ہیں تاہم صارف دو آسان طریقوں پر عمل کرتے ہوئے موبائل میں گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے. وہ فون جن میں ایس ڈی کارڈ (میموری کارڈ) نہیں ہوتے اُن میں اکثر میموری کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پہلا طریقہ یہ ہے کہ فون میں سے غیر ضروری تصاویر، ویڈیوز کو ڈیلیٹ کریں اور ایپلی کیشنز کی اپ ڈیٹ کو بند کردیں تاکہ فون کی اسٹوریج بڑھ سکے، ایپیلی کیشنز کی اپ ڈیٹس فون کی جگہ گھیرتے ہیں. دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ ایسے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو کلاؤڈز، جی میل گوگل فوٹوز یا پھر ڈراپ بکس پر محفوظ کریں تاکہ یہ ضائع ہونے سے بچ جائیں اور عین ضرورت کے وقت آپ کے کام بھی آسکیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top