طویل عرصے سے خبروں کی زینت بنے رہنے والاسام سنگ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا 2017میں سامنے آنا متوقع ہے

کوریا (قدرت روزنامہ24دسمبر2016) طویل عرصے سے خبروں کی زینت بنے رہنے والاسام سنگ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا 2017میں سامنے آنا متوقع ہے.تفصیلات کے مطابق کورین نیوز سائٹ دی کوریا ہیرالڈ کا کہنا ہے کہ سام سنگ یہ فولڈ ایبل فون 2017 میں فروخت کے لئے پیش کرے گی جس کی تیاری شروع کردی گئی ہے جبکہ جنوبی کورین کمپنی نے ایک پیٹنٹ ایپلیکشن جمع کرائی ہے جس میں ایک فولڈ ایبل موبائل کا نقشہ دیا گیا ہےجس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلپ فون جیسا ہے جو فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی شکل اختیار کرے گا.

جمع کرائی گئی پٹیشن کے مطابق موبائل کے دونوں دونوں سیکشن میں دو اسکرینوں کی بجائے ایک سنگل اور لچکدار پینل رکھا جائے گا.اس فون کو کسی بھی جگہ سے فولڈ یا موڑا جاسکے گا تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ واضح طور پر کہنا مشکل ہے.واضح رہے کہ اس سے قبل سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹنے کی وجہ سے اس کی ساکھ کافی متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سام سنگ کو دنیا بھر اسٹاک طلب کرنا پڑا تھا جس کے فولڈ ایبل فون کی پیشکش ساکھ بحال کرنے معاون ثابت ہوگی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top