نوکیا کی نئی کمپنی نے نوکیا 150 متعارف کرانے کا اعلان

nokia

اسلام آباد(قدرت روزنامہ20دسمبر2016) نوکیا کی نئی کمپنی نے نوکیا 150 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو دہری سم کے آپشن کے ساتھ بھی دستیاب ہو گا.اس نئے نوکیا فون کی خاص بات اس کی بیٹری ہے جو 22 گھنٹے سے زیادہ چلتی ہے.

اسٹینڈ بائی پریہ بیٹری سنگل سم کے ساتھ 31 دن جبکہ ڈبل سم کے ساتھ 25 دن چل سکتی ہے. دیگر فیچرز میں 2.4 انچ کی اسکرین کے ساتھ ساتھ ایم پی تھری، ایف ایم ریڈیو، پلے بیک، فلیش لائٹ شامل ہیں . فون پولی کاربونیٹ شیل کے ساتھ ہے جس سے آپ کا فون خراشوں سے بھی محفوظ رہے گا.اس لحاظ سے فون کی قیمت انتہائی مناسب رکھی گئی ہے یعنی صرف 26 ڈالر ہے.فون میں بلیو ٹوتھ کا آپشن ہونے کے علاوہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے جس میں لو ریزولوشن تصاویر محفوظ کی جا سکتی ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top