ہاف ایچ ڈی اور ایچ ڈی ویڈیوز کے مقابلے میں مذکورہ اقسام کی ویڈیوز کو فی سیکنڈ کئی گنا زیادہ ڈیجیٹل میموری درکار ہوتی ہے

  کیلیفورنیا (قدرت روزنامہ20-دسمبر-2016) میموری کارڈز بنانے والی مشہور کمپنی ’’سین ڈسک‘‘نے دنیا کے پہلے 1 ٹیرابائٹ یعنی 1024 گیگا بائٹ گنجائش والے ایس ڈی کارڈ کا پروٹوٹائپ پیش کردیا ہے . ایک ٹیرابائٹ کا یہ ایس ڈی میموری کارڈ بطورِ خاص 4K، 8K اور ورچوئل رئیلیٹی ویڈیوز کےلئے گنجائش کے مسلسل بڑھتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے.

ہاف ایچ ڈی اور ایچ ڈی ویڈیوز کے مقابلے میں مذکورہ اقسام کی ویڈیوز کو فی سیکنڈ کئی گنا زیادہ ڈیجیٹل میموری درکار ہوتی ہے . یہ میموری کارڈ آئندہ سمارٹ فونز کی ڈیٹا اسٹوریج صلاحیت میں بھی غیرمعمولی اضافہ کردے گا لیکن ساتھ ہی ساتھ ایچ ڈی، فور کے، ایٹ کے اور وی آر ویڈیوگرافی میں ا ستعمال ہونے والے کیمروں کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا اور ان میں اعلی معیار کی حامل، کئی گھنٹوں جتنی طویل ویڈیوز محفوظ کی جاسکیں گی . سین ڈسک کے جاری کردہ بیان میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ ایک ٹیرابائٹ کا مذکورہ ایس ڈی کارڈ کب دستیاب ہوگا لیکن اس شعبے سے وابستہ ماہرین و ناقدین کا خیال ہے کہ اس کی کم سے کم تعارفی قیمت 300 ڈالر یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے یعنی یہ بہت مہنگا ہوگا لیکن اس کی زبردست گنجائش کو دیکھتے ہوئے شاید یہ کوئی مہنگا سودا ثابت نہ ہو کیونکہ ایک بار خریدنے کے بعد یہ صارف کو لمبے عرصے تک کسی نئے میموری کارڈ کی خریداری سے بے نیاز کردے گا ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top