سام سنگ گلیکسی S8 اور S8 پلس کی ایڈوانس بکنگ کے بعد قیمتوں کا بھی اعلان ہو گیا، پاکستانیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا کیونکہ۔۔۔

لاہور (قدرت روزنامہ20-اپریل-2017) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے نیا فلیگ شپ سمارٹ فون گلیکسی S8 اور S8 پلس متعارف کرایا تو سب ہی شدت سے اس کی فروخت کا انتظار کرنے لگے.اپریل کو انتظار کی گھڑیاں اس وقت ختم ہوئیں جب سام سنگ نے پاکستان میں اس کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع کیا اور اب ان کی قیمتیں بھی منظرعام پر آ گئی ہیں.

پاکستان میں ایڈوانس بکنگ کروانے والے صارفین 25 اپریل کو اپنا موبائل فون حاصل کر سکیں گے. کمپنی نے ابتدائی طور پر پاکستان میں مڈ نائٹ بلیک، اورچڈ گرے اور میپل گولڈ رنگوں میں اسے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی میموری 64 جی بی ہو گی. کمپنی کے مطابق گلیکسیS8 کی قیمت 87 ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ S8 پلس کی قیمت 97 ہزار پاکستانی روپے ہے. کمپنی نے ایڈوانس بکنگ کروانے والے صارفین کو 6 ہزار روپے کا مفت کوپن دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جس کے باعث پاکستانی صارفین کو گلیکسی S8 صرف 81 ہزار روپے میں ملے گا جبکہ گلیکسی S8 پلس 91 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top