بیٹری پھٹنے کا یہ واقعہ 19 فروری کو آسٹریلیا سے چین جانے والی پرواز میں پیش آیا تھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ17مارچ2017)عورت کا کہناہے کہ اس نے اپنا چہرہ پکڑا تو ہیڈ فون اس کے گردن کے گرد آ گیا تھا. سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق یہ حادثہ 19 فروری کو پیش آیا.

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے اخبار کو پھٹنے والے ہیڈ فون کا برانڈ بتانے سے انکار کر دیا ہے. عورت کا کہنا ہے کہ ہیڈ فون پھٹنے کے بعد اس نے اسے اتار کر فرش پر پھینک دیا. اس کی جلد میں جلن ہو رہی تھی مگر پھر بھی اس نے پاؤں سے جلتے ہوئے ہیڈ فون کی آگ بجھانے کی کوشش کی. اسی اثناء میں فلائنٹ اٹنڈنٹ بھی پانی کی بالٹی لے آئے اور ہیڈ فون پر لگی آگ بجھائی گئی.عورت کا کہنا ہے کہ سارے سفر کے دوران لوگ کھانستے رہے. آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے مطابق پگھلے ہوئے ہیڈفون اور بیٹری کی وجہ سے جہاز کا فرش بھی متاثر ہوا. جہازوں میں بیٹری پھٹنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے. اس سے پہلے ہوور بورڈ اور سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری پھٹنے کے باعث جہازوں پر ان کے لانے پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top