فیس بک میسنجر نے نوجوانوں میں مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن سنیپ چیٹ کیخلاف مکمل طور پر کمر کس لی

n4

لاہور (قدرت روزنامہ17دسمبر2016) فیس بک میسنجر نے نوجوانوں میں مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن سنیپ چیٹ کیخلاف مکمل طور پر کمر کس لی ہے اور ایک ایسی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی ہے جس میں کیمرہ کے استعمال کو انتہائی آسان اور نوجوانوں کی دلچسپی کے عین مطابق بنا دیا ہے.

 فیس بک میسنجر کی اینڈرائڈ ایپلی کیشن کیلئے جاری کی گئی اپ ڈیٹ میں کیمرہ بٹن اب مسلسل سکرین پر نظر آتا ہے جس کے باعث تصاویر کھینچنا انتہائی آسان اور تیز ہو گیا ہے جبکہ اس بٹن کو دیر تک دبائے رکھنے پر ویڈیو ریکارڈ ہونا شروع ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تصاویر کھینچنا اور ویڈیوز بنانا انتہائی آسان ہو گیا ہے.
یہی نہیں بلکہ تصویر یا ویڈیو بنانے کے بعد اسے ایڈیٹ کرنا بھی انتہائی آسان اور مزیدار بنا دیا گیا ہے.
 میسنجر ٹیم نے بہت سارے نئے تھری ڈی افیکٹ شامل کرنے کے علاوہ فلٹرز بھی شامل کئے ہیں جن میں سے بہت سارے سنیپ چیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں. میسنجر کے ذریعے اب بارہ سینگھا نظر آنا یا پھر اپنے اردگرد برف باری ہونے دکھانا بہت ہی دلچسپ اور آسان ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top