فیس بک نے امریکا اور کینیڈا میں اسامیوں اور موزوں امیدواروں کی تلاش کا فیچر متعارف کرا دیا

سان فرانسسکو (قدرت روزنامہ16فروری2017)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے امریکا اور کینیڈا میں اسامیوں اور موزوں امیدواروں کی تلاش کا فیچر متعارف کرا دیا. فیس بُک کے صارفین کمپیوٹر یا موبائل کی مدد سے اپنے فیس بُک اکاؤنٹس سے ہی نئی اسامیوں بارے معلومات حاصل کر سکیں گے اور اپنے اکائونٹ سے ہی اس مطلوبہ اسامی کیلئے درخواست جمع کراسکیں گے.

کمپنیوں اور اداروں کے سربراہان کو موزوں امیدواروں سے فیس بک کے ذریعے ہی رابطہ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی. واضح رہے کہ فیس بک کا یہ اقدام اس سلسلے کی معروف ویب سائٹ لنکڈان کو براہ راست چیلنج ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top