اب آپ کے علاوہ کوئی دوسرا آپ کے سمارٹ فون کی سکرین نہیں دیکھ سکے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ15مارچ2017)عوامی مقامات پر جب آپ کے ساتھ کھڑا ہوا کوئی شخص آپ کے ساتھ ہی آپ کے سمارٹ فون کی سکرین پر دیکھتا ہے تو کافی برا لگتا ہے.ایسی ہی کسی صورتحال سے بچنے کےلیے بلیک بیری نے اینڈروئیڈ صارفین کےلیےایک ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے.

پرائیویسی شیڈ(Privacy Shade) نامی اس ایپلی کیشن سے صارفین اپنے سمارٹ فون کی سکرین کے مخصوص حصے کے علاوہ تمام سکرین کو ڈارک کر سکتے ہیں. پرائیویسی شیڈ اینڈروئیڈ نوگٹ کے کوئیک سیٹنگ فیچر کےساتھ کام کرتا ہے.پرائیویسی شیڈ کو بلیک بیری فون پر Convenience Key بھی اسائن کی جا سکتی ہے.صارفین اپنے ماحول کے مطابق فیصلہ کر سکتے ہیں انہیں اپنی سکرین کو کس حد تک چھپانا ہے.اس ایپلی کیشن سے صارفین اپنی ای میلز کو خفیہ طور پر پڑھ سکتے ہیں. بلیک بیری کو سیکورٹی کے لیے ہی جانا جاتا ہے، جس کا ایک اور ثبوت پرائیویسی شیڈ کی صورت میں سامنے آگیا ہے. بلیک بیری کی آنے والی نئی ڈیوائسز میں بھی اس ایپلی کیشن کو شامل کیا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top