انگلیوں کی ساخت کے ساتھ ہم یہ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس انسان کی شخصیت کیسی ہوگی

12

اسلام آباد (قدرت روزنامہ14فروری2017)انگلیوں کی ساخت کے ساتھ ہم یہ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس انسان کی شخصیت کیسی ہوگی.اگر آپ کی انگلی کی ساخت ان میں سے کسی ایک سے ملتی جلتی ہے تو جانئے کہ آپ کی شخصیت کیسی ہے.

00

انگلیAوالی افراد اس طرح کی انگلیوں کی ساخت والے افراد اپنی باتیں اور محسوسات کسی دوسرے کے ساتھ جلد شیئر نہیں کرتے.ایسے افراد بہت زیادہ جذباتی ہوتے ہیں اور اگریہ کسی سے وابستہ ہوجائیں تو یہ خود کو بہت اچھا محسوس کرنے لگتے ہیں.یہ لوگ جھوٹ،ریاکاری،بے ایمانی اور منافقت کے شدید مخالف ہوتے ہیں اور اپنی راست گوئی کی وجہ سے اکھڑ سمجھے جاتے ہیں.ان کا دل بہت بڑا ہوتا ہے اور یہ دوسروں کی مدد کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں.انہیں جو کام دیا جائے ،چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں مکمل کرکے دم لیتے ہیں.یہ دوسروں کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور اگر یہ ہنسنے کی بات نہ بھی ہوتب بھی لوگوں کو خوش کرنے کے لئے ان کے قہقہوں میں شریک ہوجاتے ہیں.

001

انگلیBوالے افراد یہ لوگ اپنے کام سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور اگر انہیں کوئی کام سونپا جائے تو یہ اسے مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھتے.یہ انتہائی مخدوش حالات میں بھی بہت زیادہ پرسکون رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کوئی بھی مشکل کام بآسانی سرانجام دیتے ہیں.کسی چوٹ یا زخم لگنے کی صورت میں یہ تاثر دیتے ہیں کہ جیسے یہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن اصلیت مختلف ہوتی ہے.ایسے افرادبہت زیادہ حساس بھی ہوتے ہیں اور اگر یہ کسی کی محبت میں مبتلاہوجائیں تو اسے پورا وقت دینے کی کوشش کرتے ہیں اورہر وقت اس کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں.

002

انگلیCوالے افراد جو باتیں انہیں تنگ کریں یا جنہیں سوچ کر پریشانی ہونے لگے تو یہ ایسی باتوں کو بآسانی بھول جاتے ہیں.یہ دوسرے لوگوں کی آراءکا خیال رکھتے ہیں اور کبھی بھی ایسی بات نہیں کہتے جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو.اگر کسی کے ساتھ بحث ہوجائے تو اپنی باتوں کو مثالوں سے درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اگر بحث میں بدتمیزی ہوجائے تو معافی مانگنے میں پہل کرتے ہیں.انہیں یہ بات بھی بہت اچھی لگتی ہے کہ دوسرے لوگ ان پر بھروسہ کریں اور یہ ان کی مدد کرسکیں.

003..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top