”کیا یہ گلیکسی نوٹ 8 ہے کہ۔۔۔؟“ سام سنگ کے نئے ”نامعلوم“ فون کی ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ لوگ گلیکسی S8 کو بھی بھو گئے، سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ14اپریل2017)سام سنگ نے گزشتہ ہفتے گلیکسی S8 متعارف کرا دیا ہے جو 21 اپریل سے فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا تاہم اس سے پہلے ہی صارفین کمپنی کے اگلے سمارٹ فون کیلئے مچل رہے ہیں. بدقسمت گلیکسی نوٹ 7 کا اگلا ماڈل نوٹ 8 کے بارے میں قوی امکان ہے کہ یہ 2017ءکے آخر میں متعارف کرایا جائے گا تاہم اس سے قبل ہی انٹرنیٹ پر ایک ایسی تصویر لیک ہو گئی ہے جسے مبینہ طور پر گلیکسی نوٹ 8 کہا جا رہا ہے اور اس کی خوبصورتی دیکھ کر صارفین کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں.

سلیش لیکس کی جانب سے جاری ہونے والی تصویر میں ایک موبائل فون دیکھا جا سکتا ہے کہ گلیکسی S8 پلس سے ملتا جلتا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک ایس پین بھی رکھا ہوا ہے. تصویر کے ساتھ مذکورہ ڈیوائس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث اس کا نقلی ہونا بھی خارج از امکان نہیں ہے. یہ ڈیوائس گلیکسی S8 پلس سے زیادہ مختلف نہیں البتہ اس کے چاروں کونوں سے ڈیزائن ذرا مختلف ہے تاہم اس کے نچلے حصے کی تصویر دیکھ کر ہی پتہ چل سکے گا کہ اس میں ایس پین رکھنے کی جگہ بھی موجود ہے یا نہیں. واضح رہے کہ گلیکسی نوٹ 8 کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 6.4 انچ سکرین سائز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا. جس میں سنیپ ڈریگون 835 یا زائی نوس 9000 کا پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 256 جی سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top