ٹوئٹر نے صارفین کوشاندارخوشخبری سنادی ،سست رفتار انٹرنیٹ کاتوڑنکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ09اپریل2017) ٹوئیٹر نے سست رفتار انٹرنیٹ کاحل بتاکرصارفین کوخوش کر دیا .تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے اپنا لائٹ ورژن متعارف کروادیا جو سست انٹرنیٹ پر بھی تیزی سے کام کرے گا.

ٹوئٹر کے بلاگ پوسٹ کے مطابق 2016 کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 45 فیصد موبائل انٹرنیٹ کنیکشنز 2 جی بی رفتار کے حامل موبائل فونز پر چلائے جا رہے ہیں، جب کہ دنیا میں 3 ارب 80 کروڑ سمارٹ ڈوائسز پر انٹرنیٹ چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر صارفین سست رفتار انٹر نیٹ کی شکوہ کرتے نظر آتے ہیں لیکن ٹوئٹر لائٹ سادہ موبائل فونز یا دیگر ڈیوائسز پر سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے باوجود تیز رفتاری سے کام کرے گا.ٹوئٹر کے مطابق سست رفتار انٹرنیٹ، سادہ موبائل فونز، ہر وقت کروڑوں افراد کا ٹوئٹر پر آن لائن رہنے یا ویب سائیٹ کو استعمال کرنے کے باعث ٹوئٹر کو کئی مشکلات کا سامنا تھالیکن ٹوئٹرکی جانب سے سست رفتارانٹرنیٹ کاحل نکالے جانے کے بعد صارفین کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top