گوگل نے صارفین کی بہتری اور فائدے کے لیے جہاں کئی فیچرز متعارف کروائے ہیں، وہیں اب اس نے لوگوں کو فٹنس کلب کی گھر بیٹھے بکنگ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے

نیویارک(قدرت روزنامہ05اپریل2017)زندگی کو آسان سے آسان کرنے کے نظرئیے کے تحت جہاں ہر ٹیکنالوجی کمپنی روز کوئی نہ کوئی نیا کارنامہ سر انجام دیتی ہے، وہیں گوگل اس حوالے سے دیگر اداروں سے ایک قدم آگے چلنے کی کوشش کرتا ہے. تفصیلات کے مطابق گوگل نے صارفین کی بہتری اور فائدے کے لیے جہاں کئی فیچرز متعارف کروائے ہیں، وہیں اب اس نے لوگوں کو فٹنس کلب کی گھر بیٹھے بکنگ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے.

گوگل کی جانب سے Reserve with Google ’ریزرو وِد گوگل‘ نامی نیا فیچر حال ہی میں امریکا کے مختلف شہروں میں متعارف کروایا گیا.اس فیچرز کے ذریعے نیو یارک، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو سمیت امریکا کے دیگر شہروں کے عوام مختلف فٹنس کلب کی رکنیت حاصل کر سکیں گے جبکہ مخصوص ایکسرسائز کلاسوں میں داخلہ لینے کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں.گوگل کے اس منصوبہ کے تحت متعدد فٹنس کلب سے پارٹنر شپ کا حصہ ہیں، اس فیچر میں ان تمام فٹنس کلبز کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کلاسز اور ان میں دستیاب خالی جگہوں سمیت دیگر متعلقہ معلومات دستیاب ہیں.اس فیچر کے ذریعے فٹنس کلاسز کا حصہ بننے کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے، بکنگ کرنے والے افراد کو اپنا ای میل، رابطے کا نمبر، ایڈریس اور کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی معلومات فراہم کرنا پڑے گی.گوگل نے اس منصوبے کو وسعت دینے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس منصوبے کو دیگر ممالک میں بھی شروع کیا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top