دو ہزار سال قبل اٹلی میں ایک آتش فشاں ویسوویئس (Vesuvius)پھٹا تھا جس نے ایک پورے کے پورے شہر پومپئی (Pompeii)کو نابود کر دیا تھا‘ویسا ہی ایک عذاب پھر یورپ کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہو چکا ہے

روم(قدرت روزنامہ02فروري2017) دو ہزار سال قبل اٹلی میں ایک آتش فشاں ویسوویئس (Vesuvius)پھٹا تھا جس نے ایک پورے کے پورے شہر پومپئی (Pompeii)کو نابود کر دیا تھا. اب تک اس واقعے کو اس قوم پر قدرت کا عذاب قرار دیا جاتا ہے.

اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے ایک ہولناک تنبیہ کر دی ہے جس نے پورے یورپ کو خوفزدہ کر دیا ہے. اس پیش گوئی کے مطابق ویسا ہی ایک عذاب پھر یورپ کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہو چکا ہے. برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ”اٹلی میں واقع ایک بڑا آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے قریب ہے اور اس سے نکلنے والا لاوا ویسوویئس سے کئی سو گنا زیادہ تباہی پھیلائے گااور یورپ بھر کے ہزاروں نہیں بلکہ ممکنہ طور پر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں نگل جائے گا. اس آتش فشاں کا نام کیمپی فلیگری (Campi Flegrei) ہے اور سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ یہ آتش فشاں اٹلی کے شہر نیپلز کے عین نیچے واقع ہے. اگر یہ پھٹ گیا تو یہ پورا شہر آن کی آن میں فنا ہو جائے گا.

 اس آتش فشاں پر تحقیق کرنے والی ٹیم کی رکن اور یونیورسٹی آف ابرڈین کی ماہرارضیات پروفیسر ڈاکٹر لوکا ڈی سینا کا ڈیلی سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”کیمپی فلیگری پھٹنے کے بالکل قریب ہے. اگر ایسا ہوتا ہے تو یورپ بھر میں لاوے سے جلنے اور دم گھٹنے سے لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جا سکتے ہیں.اس سے نکلنے والے راکھ اور سیاہ دھوئیں کے بادل اس قدر زیادہ ہوں گے کہ وہ سورج کو ڈھانپ لیں گے اور کئی مہینوں تک یورپ سورج کا منہ نہیں دیکھ سکے گا اور مکمل تاریکی میں ڈوبا رہے گا. عالمی معیشت کو بھی اس سے ہزاروں ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا.بالخصوص یورپ میں فضائی سفر بھی جاری رکھناممکن نہ رہے گا اور انڈسٹری اور کاشتکاری بھی ممکن نہیں رہے گی. آتش فشاں کے زہریلے دھوئیں کے باعث تیزاب کی بارشیں ہوں گی جو مزید تباہی کا باعث بنیں گی.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top