واٹس ایپ نےایک ایسا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا مطالبہ عرصہ دراز سے کیا جا رہا تھا

لاہور (قدرت روزنامہ01فروري2017) مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر صارفین کی ”فریاد“ سن لی ہے اور ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا مطالبہ عرصہ دراز سے کیا جا رہا تھا.

 بعض اوقات انسان کسی شخص کو ایسا پیغام بھیج دیتا ہے جو وہ نہیں بھیجنا چاہتا اور کچھ ایپلی کیشنز بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ یا درست کرنے کی آپشن مہیا کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے واٹس ایپ میں یہ آپشن موجود نہیں ہے لیکن اب مستقبل قریب میں اس ایپلی کیشن پر بھی یہ سہولت میسر ہو جائے گی.

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس نئے فیچر کو تجرباتی بنیادوں پر شامل کر دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے آپ کسی شخص یا گروپ میں بھیجے گئے پیغام کو ایڈیٹ یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں.

 ابتدائی معلومات کے مطابق یہ آپشن صرف اس وقت تک ہی کام کر سکتی ہے جب تک یہ پیغام موصول ہونے والا اسے دیکھ نہیں لیتا. یعنی جب آپ کے بھیجے گئے پیغام پر گرے رنگ کا ٹک مارک ہو تو آپ اسے ایڈیٹ یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں لیکن اگر ان کا رنگ نیلا ہو جائے تو پھر یہ آپشن استعمال نہیں کی جا سکتی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top