امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار

66

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا،انٹربینک مارکیٹ میں قیمت 1 پیسے اضافے سے 104 روپے 85 پیسے رہی کراچی( آن لائن )امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا.اوپن اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے 45پیسے کا فرق آگیاہے ،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے اضافے سے 104 روپے 85 پیسے کا ہوگیا ہے.

دوسری جانب 2روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوکر 107 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 108 روپے 30 پیسے پر پہنچ گیا ہے.ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے باعث ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے، جس کہ وجہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سامنا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top