ڈالر اوپن مارکیٹ میں108روپے 40پیسے،انٹر بینک میں 104روپے 80پیسے کا ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ29-نومبر-2016)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ڈالر کی ایک دم خریداری میں اضافہ ہونے کے باعث روپے کی قیمت ڈرامائی انداز میں نیچے آئی ہے جس کے باعث ڈالر تین سال میں پہلی بار 108روپے 40پیسے پر پہنچ گیاہے. تفصیلات کے مطابقنجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی کامران خان کا کہناتھا کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کی خریداری کیلئے لوگوں نے دھڑا دھڑ ڈالر خریدنے شروع کر دیئے ہیں ،ڈالر کی خریداری کے باعث پاکستان کے روپے کی قیمت میں ڈرامائی کمی آئی ہے اور تین سال میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں 108روپے 40پیسے ہو گئی ہے جبکہ انٹر بینک یعنی سرکاری ریٹ 104روپے 80پیسے تھا .

ڈالرکی اوپن اور انٹربینک میں چار روپے کا فرق آ چکاہے .انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت میں اس طرح کمی بیرونی قرضے میں اضافہ کر دیتی ہے . ان کا کہناتھا کہ آج کل ملک میں یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ حکومت پاکستان بھی بھارتی حکومت جیسا اقدام کر نے جارہی ہے ،افواہیں کہ شائد پانچ ہزار روپے اور چالیس ہزار کا باونڈ بند کیا جارہاہے جبکہ یہ بھی خبریں ہیں کہ لاکرز سیل کیے جارہے ہیں اور بے نامی اکاﺅنٹس یا نافائلرز کے اکاﺅنٹس پر کریک ڈاﺅن ہوگا..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top