سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی

کراچی(قدرت روزنامہ28-فروری-2017) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1256 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی. سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآبادسکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51ہزار300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار971 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے770  اور دس گرام 660 روپے پرمستحکم رہی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top