عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی سونامہنگاہوگیا

11

کراچی(قدرت روزنامہ27-دسمبر-2016)عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی سونامہنگاہوگیا.منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں10ڈالرکے ریکارڈاضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1143ڈالرہوگئی.

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی49ہزار700روپے سے بڑھ کر49ہزار800روپے پرجاپہنچی اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار685روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740روپے پربرقراررہی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top