،یہ گاڑی بھارت میں تقریباً ڈھائی لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ بھارتی روپیہ میں متعارف کروائی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ25-سمبر-2016)پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر،کم قیمت میں زبردست گاڑی،حیرت انگیز خصوصیات منظر عام پر، تفصیلات کے مطابق حیرت انگیز خصوصیات کی حامل اور انتہائی کم قیمت Datsun Redi-Go 800cc جلد ہی پاکستان میں بھی متعارف کروائی جارہی ہے ،یہ گاڑی بھارت میں تقریباً ڈھائی لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ بھارتی روپیہ میں متعارف کروائی گئی ہے جس کو آج کے پاکستانی روپیہ میں کنورٹ کیاجائے تو اس کی قیمت چار لاکھ سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک بنتی ہے جبکہ یہی گاڑی ساؤتھ افریقہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بھی متعار ف کروائی جاچکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کار کی قیمت ساڑھے چار لاکھ سے چھ لاکھ کے درمیان ہوگی،قیمت کا حتمی اعلان ابھی تک نہیں کیاگیا.گاڑی پاور سٹیرنگ، ایل ای ڈی ڈے ٹائم رننگ لائٹس ،فرنٹ پاور ونڈوز اور پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی.

-..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top