ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان

[caption id="attachment_84056" align="alignnone" width="3500"] A customer tries gold bangles inside a jewellery showroom at Noida in the northern Indian state of Uttar Pradesh in this April 21, 2011 file photo. India's passion for gold is putting such a strain on state finances that the government may slap higher import taxes on the precious metal, but demand buoyed by heady inflation and meagre savings will blunt the impact of any rise in duties as reported January 16, 2013. REUTERS/Parivartan Sharma/Files (INDIA - Tags: BUSINESS COMMODITIES)[/caption] تولہ سونے کی قیمت50ہزار650روپے سے کم ہوکر50ہزار600رروپے پرآگئی کراچی (آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان دیکھا گیا.آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1233ڈالربرقراررہی.

جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار650روپے سے کم ہوکر50ہزار600رروپے پرآگئی اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار371روپے پرہوگئی جبکہ10روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پرجاپہنچی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top