انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر مستحکم ، مقامی مارکیٹ میں بڑھ گئی

کراچی(آن لائن)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدربڑھ گئی.فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید104.82روپے اورقیمت فروخت104.87روپے پربرقراررہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید106.30روپے سے بڑھ کر106.40روپے اورقیمت فروخت106.50روپے سے بڑھ کر106.60روپے پرجاپہنچی .

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں50پیسے کااضافہ ہواجس سے یوروکی قیمت خرید114روپے سے بڑھ کر114.50روپے اورقیمت فروخت115.50روپے سے بڑھ کر116روپے پرجاپہنچی اسی طرح70پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید131.30روپے سے بڑھ کر132روپے اورقیمت فروخت132.80روپے سے بڑھ کر133.50روپے ہوگئی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top