ریال کی قدراہم اسلامی ملک کی کرنسی سے بھی کم ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ21-مارچ-2017)پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال کی قدر میں کمی کا رجحان رہا .منگل کوسعودی ریال کی قدر میں سنگل پیسے کی مندی رہی جبکہ اماراتی درہم کی قدر مستحکم رہی.

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 27.26 روپے سے کم ہو 27.25 روپے اور قیمت خرید 27.87 روپے سے کم ہو 26.86 روپے رہ گئی اورسعودی ریال کی قدرمیں مزیدکمی کاامکان ہے .معاشی ماہرین نے سعودی ریال کی قدرکے بارے میں تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب کے زرمبادلہ کادارومدارصرف تیل کی پیداوارپرہے جبکہ پاکستان کی کرنسی چندہی سالوں میں مزید مضبوط ہوجائے گی جس کیوجہ پاکستان میں جاری پاک چین اقتصادی راہداری اورپاکستان کی اپنی افرادی قوت ہے جبکہ سعودی عرب میں ترقی کےلئے غیرملکیوں کااہم کردارہے جبکہ پاکستان میںغیرملکیوں کاترقی میں کوئی کردارنہیں ہے .ماہرین کامزید کہناہے کہ کچھ سالوں میں پاکستانی لیبرکوبیرون ملک جانے کی ضرورت ہی کم رہ جائے گی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top