معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی موبلنک نےوارد کمپنی کوخریدکرصارفین کواجاڑدیا

لاہور(قدرت روزنامہ19فروری2017) پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی موبلنک نے وارد کمپنی کو خرید کر صارفین کو اجاڑ دیا،ایک طرف بیلنس لوڈکروایاتودوسری طرف استعمال کیے بغیربیلنس ختم ہوگیا،صارفین نے شکایات کے انبارلگادیے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی موبلنک نے وارد کمپنی کوخریدلیاہے.

جس کے ساتھ ہی وارد صارفین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا. وارد صارفین نے شکایت کی ہے کہ جب سے موبلنک کمپنی نے وارد کمپنی کوخریداہے. تب سے صارفین کی سستی ترین کال، میسج اور فورجی انٹرنیٹ کی اسپیڈ اور پیکجز کو شدید متاثر کیا ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ وارد ٹیلی کمیونیکیشن بہترین سروسز فراہم کرنے والی کمپنی تھی. لیکن جب سے پاکستان کی سب سے بڑی موبلنک کمپنی نے وارد کو خریدا ہے تب سے سگنل ڈراپ ہونا اور بغیر استعمال بیلنس کا ختم ہونا معمول بن گیا ہے. جس کے باعث صارفین نے مجبور ہو کر وارد کمپنی کو چھوڑ کر دوسرے نیٹ ورک پر منتقل ہونا بھی شروع کر دیاہے.صارفین نے موبلنک مینجمنٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وارد نیٹ ورک کی سروسز کو عوامی سہولیات کے پیش نظر فوری بہتر بنایا جائے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top