ہنڈا کمپنی نے پاکستان میں سٹی کا ماڈل 2017ء لانچ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ18اپریل2017) معروف آٹو موبائل کمپنی ہنڈا نے پاکستان میں سٹی کا ماڈل 2017ء لانچ کر دیا. تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ماڈل 2017ء میں ہنڈا سٹی میں نمایاں اور دلچسپ اپ گریڈیشن کی گئی ہے.

نئے ماڈل کو گذشتہ رات بغیر کسی پیشگی نوٹس کے لانچ کر دیا گیا . لانچنگ تقریب کا انعقاد لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں کیا گیا جس میں ہنڈا کے ڈسٹری بیوٹرز اور ملازمین نے شرکت کی. تقریب میں بتایا گیا کہ کمپنی گذشتہ برس میں ملنے والی کامیابیوں سے پوری طرح مطمئن ہے. پُرانے ماڈل کے مقابلے میں نئے ماڈل میں زیادہ کشش ہے. جس کی خاص وجہ اس کے فرنٹ پر لگی کالے رنگ کی گرل ہے. جبکہ گاڑی کی لائٹس اور ریفلیکٹرز میں بھی کچھ کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں. ہنڈا نے سٹی کے نئے ماڈل میں دروازوں میں ایک نیا میٹیریل بھی استعمال کیا ہے جو گاڑی کے دروازوں پر ڈینٹ پڑنے سے روکنے میں مفید ثابت ہو گا. مزید برآں گذشتہ برس کے مقابلے میں اس برس کے ماڈل میں کسٹمرز کو 7 رنگ فراہم کیے جائیں گے. خوش قسمتی یہ ہے کہ ہنڈا نے اپنے نئے ماڈل کی قیمت میں کچھ زیادہ اضافہ نہیں کیا. ایسے کسٹمرز جو اپنی گاڑی 2016ء میں بُک کروا چکے ہیں 10 ہزار روپے کی مزید ادائیگی کر کے اپنا ماڈل اپ گریڈ کر سکتے ہیں. ہنڈا سٹی کے ماڈل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top