گرمی کے زور پکڑنے سے قبل ہی لیموں کی قیمت چند دنوں میں 80 روپے سے 400روپے کلوگرام ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ17اپریل2017) ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیموں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا جس کے بعد چند روز میں اس کی قیمت 400روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے. دنیا نیوز کے مطابق گرمی بڑھتے ہی لیموں کی مانگ میں اضافہ کیا ہوا کہ منافع خوروں نے مارکیٹس میں لیموں کی مصنوعی قلت پیدا کر دی جس کے باعث ا س کی قیمت 80روپے سے 400روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیموں کی مانگ میں اضافے کے بعد طلب اور رسد میں گیپ کی وجہ سے مارکیٹس میں مصنوعی قلت ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو لیموں باآسانی دستیاب ہیں. دکانداروں کا کہنا ہے کہ لیموں کی مصنوعی قلت اس کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے جبکہ دوسری جانب حکومت ان قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام اور بے بس نظر آرہی ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top