ٹوئٹا نے مشہور گاڑی وٹز کا نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ16-مارچ-2017) ٹوئٹا نے مشہور گاڑی وٹز کا نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے چل رہی خبروں کے بعد اب بالاخر ٹوئٹا کمپنی کی جانب سے مشہور گاڑی وٹز کا نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے.

وٹز کے اس نئے ماڈل کو یارس کے نام کیساتھ بطور ہائبرڈ کار مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے. یارس کو ابتدائی طور پر نیلے اور لال رنگ میں پیش کیا گیا ہے. جبکہ اس نئے ماڈل میں بے شمار تبدیلیاں کی گئی ہے. یہ پہلا موقع ہے جب وٹز کو 1300 سی سی انجن کی بجائے 1500 سی سی انجن کیساتھ پیش کیا گیا ہے. ٹوئٹا وٹز کے اس نئے ماڈل کی تصاویر ملاحظہ کیجیے:..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top