تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ کر51ہزارروپے کی سطح پرجاپہنچی

کراچی(قدرت روزنامہ15-نومبر-2016) ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ کر51ہزارروپے کی سطح پرجاپہنچی.منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت1225ڈالرپربرقراررہی .

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار800روپے سے بڑھ کر51ہزارروپے پرجاپہنچی اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار714روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پربدستوربرقراررہی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top