عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں30ڈالر کی کمی دیکھی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13-مارچ-2017) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں30ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1235 ڈالر سے گھٹ کر 1205 ڈالر ہوگئی .بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی .

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 850 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 50 روپے ہوگئی .سونے کی قیمت میں کمی کے بعد  کندن کی خریداری میں اضافہ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top