ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 49390پوائنٹس کی انتہائی بلند ترین سطح کو چھو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ11-جنوری-2017) حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل پیکیج کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 49390پوائنٹس کی انتہائی بلند ترین سطح کو چھو گیا بلکہ49300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوکر ایک اور تاریخی سنگ میل بھی عبور کر لیا . 76ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم98کھرب روپے سے تجاوز کر گیا .

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ٹیکسٹائل پیکیج کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر دوڑ گئی اور 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک بار پھر 49 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا.ا سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ تقریباً تمام کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ریفائنرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے شیئرز کی مالیت میں بھی اضافہ کا رجحان جاری رہا.ترقیاتی کاموں میں تیزی سے سیمنٹ کی فروخت میں اضافے اور اچھے نتائج کی توقعات کے باعث ا سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ سیمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنیز کے حصص کی مالیت بھی مسلسل بڑھتی رہی . بدھ کوٹریڈنگ کے دوران100انڈیکس 48900،49000،49100،49200اور49300پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا اور کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں505.81پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top